کیسے ممکن ہے کہ ہم دونوں بچھڑ جائیں گے
اتنی گہرائی سے ہر بات کو سوچا نہ کرو
عزیز وارثی
خوشی محسوس کرتا ہوں نہ غم محسوس کرتا ہوں
بہر عالم تمہارا ہی کرم محسوس کرتا ہوں
عزیز وارثی
مری تقدیر سے پہلے سنورنا جن کا مشکل ہے
تری زلفوں میں کچھ ایسے بھی خم محسوس کرتا ہوں
عزیز وارثی
محبت لفظ تو سادہ سا ہے لیکن عزیزؔ اس کو
متاع دل سمجھتے تھے متاع دل سمجھتے ہیں
عزیز وارثی
محتسب آؤ چلیں آج تو مے خانے میں
ایک جنت ہے وہاں آپ کی جنت کے سوا
عزیز وارثی
مجھ سے یہ پوچھ رہے ہیں مرے احباب عزیزؔ
کیا ملا شہر سخن میں تمہیں شہرت کے سوا
عزیز وارثی
تری محفل میں فرق کفر و ایماں کون دیکھے گا
فسانہ ہی نہیں کوئی تو عنواں کون دیکھے گا
عزیز وارثی

