وہیں بہار بکف قافلے لپک کے چلے
جہاں جہاں ترے نقش قدم ابھرتے رہے
عزیز تمنائی
وہ شے کہاں ہے پنہاں اے موج آب حیواں
جو وجۂ سر خوشی تھی برسوں کی تشنگی میں
عزیز تمنائی
یہ غم نہیں کہ مجھ کو جاگنا پڑا ہے عمر بھر
یہ رنج ہے کہ میرے سارے خواب کوئی لے گیا
عزیز تمنائی
دل میں اب کچھ بھی نہیں ان کی محبت کے سوا
سب فسانے ہیں حقیقت میں حقیقت کے سوا
عزیز وارثی
غم عقبیٰ غم دوراں غم ہستی کی قسم
اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا
عزیز وارثی
اک وقت تھا کہ دل کو سکوں کی تلاش تھی
اور اب یہ آرزو ہے کہ درد نہاں رہے
عزیز وارثی
جہاں میں ہم جسے بھی پیار کے قابل سمجھتے ہیں
حقیقت میں اسی کو زیست کا حاصل سمجھتے ہیں
عزیز وارثی

