EN हिंदी
لالہ مادھو رام جوہر شیاری | شیح شیری

لالہ مادھو رام جوہر شیر

178 شیر

آ گیا دل جو کہیں اور ہی صورت ہوگی
لوگ دیکھیں گے تماشا جو محبت ہوگی

لالہ مادھو رام جوہر




آ گیا جوہرؔ عجب الٹا زمانہ کیا کہیں
دوست وہ کرتے ہیں باتیں جو عدو کرتے نہیں

لالہ مادھو رام جوہر




آئینہ کس لیے اس شوخ کے منہ چڑھتا ہے
کہیں قلعی نہ کھلے چہرۂ نورانی سے

لالہ مادھو رام جوہر




آہیں بھی کیں دعائیں بھی مانگیں ترے لیے
میں کیا کروں جو یار کسی میں اثر نہ ہو

لالہ مادھو رام جوہر




آہ پر سوز کی تاثیر بری ہوتی ہے
خوش رہیں گے نہ غریبوں کو ستانے والے

لالہ مادھو رام جوہر




آخر اک روز تو پیوند زمیں ہونا ہے
جامۂ زیست نیا اور پرانا کیسا

لالہ مادھو رام جوہر




آپ کے ہوتے کسی اور کو چاہوں توبہ
کس طرف دھیان ہے کیا آپ یہ فرماتے ہیں

لالہ مادھو رام جوہر




آپ تو منہ پھیر کر کہتے ہیں آنے کے لیے
وصل کا وعدہ ذرا آنکھیں ملا کر کیجیے

لالہ مادھو رام جوہر




عاشقوں کو نفع کب ہے انقلاب دہر سے
ہم وہی بندے رہیں گے بت خدا ہو جائیں گے

لالہ مادھو رام جوہر