تم حسن کی خود اک دنیا ہو شاید یہ تمہیں معلوم نہیں
محفل میں تمہارے آنے سے ہر چیز پہ نور آ جاتا ہے
ساحر لدھیانوی
آئینہ لے کے دیکھ ذرا اپنے حسن کو
آئے گی یہ بہار گلستاں خزاں میں یاد
شاہ نصیر
ٹیگز:
| حسین |
| 2 لائنیں شیری |
چاند سے تجھ کو جو دے نسبت سو بے انصاف ہے
چاند کے منہ پر ہیں چھائیں تیرا مکھڑا صاف ہے
شیخ ظہور الدین حاتم
حسن آئینہ فاش کرتا ہے
ایسے دشمن کو سنگسار کرو
شیخ ظہور الدین حاتم
ستم نوازئ پیہم ہے عشق کی فطرت
فضول حسن پہ تہمت لگائی جاتی ہے
شکیل بدایونی