اب مجھ سے سنبھلتی نہیں یہ درد کی سوغات
لے تجھ کو مبارک ہو سنبھال اپنی یہ دنیا
فرحان سالم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اب اس مقام پہ ہے موسموں کا سرد مزاج
کہ دل سلگنے لگے اور دماغ جلنے لگے
فرحان سالم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
عکس کچھ نہ بدلے گا آئنوں کو دھونے سے
آذری نہیں آتی پتھروں پہ رونے سے
فرحان سالم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہے میری آنکھوں میں عکس نوشتہ دیوار
سمجھ سکو تو مرا نطق بے زباں لے لو
فرحان سالم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہیں ان میں بند کسی عہد رستخیز کے عکس
یہ میری آنکھیں عجائب گھروں میں رکھ آنا
فرحان سالم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
حوصلہ سب نے بڑھایا ہے مرے منصف کا
تم بھی انعام کوئی میری سزا پر لکھ دو
فرحان سالم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہوں واردات کا عینی گواہ میں مجھ سے
یہ میری موت سے پہلے مرا بیاں لے لو
فرحان سالم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

