افسردہ دل کے واسطے کیا چاندنی کا لطف
لپٹا پڑا ہے مردہ سا گویا کفن کے ساتھ
قدر بلگرامی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
لٹ گئے ایک ہی انگڑائی میں ایسا بھی ہوا
عمر بھر پھرتے رہے بن کے جو ہشیار بہت
قیس رامپوری
ٹیگز:
| فریکچر |
| 2 لائنیں شیری |
اب تو رسوائیاں یقینی ہیں
ان کے لب پر مرا فسانہ ہے
قیصر نظامی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
خزاں کی زد میں ہی اب تک ترا گلستاں تھا
ہمیں نے آ کے بہاروں کو زندگی بخشی
قیصر نظامی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
تمام عمر رہے میرا منتظر تو بھی
تمام عمر مرے انتظار کو ترسے
قیصر نظامی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ترے بغیر تیرے انتظار سے تھک کر
شب فراق کے ماروں کو نیند آئی ہے
قیصر نظامی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
تو سراپا نور ہے میں تیرا عکس خاص ہوں
کہہ رہے ہیں یوں ترا سب آئینہ خانہ مجھے
قیصر نظامی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |