نہ سکندر ہے نہ دارا ہے نہ قیصر ہے نہ جم
بے محل خاک میں ہیں قصر بنانے والے
مرزارضا برق ؔ
ٹیگز:
| موٹ |
| 2 لائنیں شیری |
نہیں بتوں کے تصور سے کوئی دل خالی
خدا نے ان کو دیے ہیں مکان سینوں میں
مرزارضا برق ؔ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
پوچھا اگر کسی نے مرا آ کے حال دل
بے اختیار آہ لبوں سے نکل گئی
مرزارضا برق ؔ
ٹیگز:
| ہاں |
| 2 لائنیں شیری |
عریاں حرارت تپ فرقت سے میں رہا
ہر بار میرے جسم کی پوشاک جل گئی
مرزارضا برق ؔ
چمن میں شب کو گھرا ابر نو بہار رہا
حضور آپ کا کیا کیا نہ انتظار رہا
مرزا شوقؔ لکھنوی
ٹیگز:
| انتر |
| 2 لائنیں شیری |
دیکھ لو ہم کو آج جی بھر کے
کوئی آتا نہیں ہے پھر مر کے
مرزا شوقؔ لکھنوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
گئے جو عیش کے دن میں شباب کیا کرتا
لگا کے جان کو اپنی عذاب کیا کرتا
مرزا شوقؔ لکھنوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

