زندگی نام ہے اک جہد مسلسل کا فناؔ
راہرو اور بھی تھک جاتا ہے آرام کے بعد
فنا نظامی کانپوری
ہرمصیبت کا دیا ایک تبسم سے جواب
اس طرح گردش دوراں کو رلایا میں نے
فانی بدایونی
موجوں کی سیاست سے مایوس نہ ہو فانیؔ
گرداب کی ہر تہہ میں ساحل نظر آتا ہے
فانی بدایونی
مرے ناخدا نہ گھبرا یہ نظر ہے اپنی اپنی
ترے سامنے ہے طوفاں مرے سامنے کنارا
فاروق بانسپاری
مزاج الگ سہی ہم دونوں کیوں الگ ہوں کہ ہیں
سراب و آب میں پوشیدہ قربتیں کیا کیا
فضیل جعفری
کوئی اک ذائقہ نہیں ملتا
غم میں شامل خوشی سی رہتی ہے
غلام مرتضی راہی
چلے چلیے کہ چلنا ہی دلیل کامرانی ہے
جو تھک کر بیٹھ جاتے ہیں وہ منزل پا نہیں سکتے
حفیظ بنارسی