سورج لحاف اوڑھ کے سویا تمام رات
سردی سے اک پرندہ دریچے میں مر گیا
اطہر ناسک
ٹیگز:
| سردار |
| 2 لائنیں شیری |
یہیں کہیں پہ عدو نے پڑاؤ ڈالا تھا
یہیں کہیں پہ محبت نے ہار مانی تھی
اطہر ناسک
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یقین برسوں کا امکان کچھ دنوں کا ہوں
میں تیرے شہر میں مہمان کچھ دنوں کا ہوں
اطہر ناسک
ٹیگز:
| مہمان |
| 2 لائنیں شیری |
گرتی ہوئی دیوار کا سایہ تھا ترا ساتھ
پھر بھی تری باہوں سے جدا تھے تو ہمیں تھے
اطہر راز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہم گردش گرداب الم سے نہیں ڈرتے
طوفاں ہے اگر آج کنارہ بھی تو ہوگا
اطہر راز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یوں تصور میں دبے پاؤں تری یاد آئی
جس طرح شام کی بانہوں میں ستارے آئے
اطہر راز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یہ بھی اچھا ہے کہ صحرا میں بنایا ہے مکاں
اب کرائے پہ یہاں سایۂ دیوار چلا
اطہر شاہ خان جیدی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

