حصار غیر میں رہتا ہے یہ مکان وجود
میں خلوتوں میں بھی اکثر عذاب دیکھتا ہوں
ارشد محمود ناشاد
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
میں ترے شہر سے گزرا ہوں بگولے کی طرح
اپنی دنیا میں مگن اپنے خیالات میں گم
ارشد محمود ناشاد
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
تلاش لا مکاں میں اڑ رہا ہوں
مگر مجھ سے مکاں لپٹا ہوا ہے
ارشد محمود ناشاد
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
غروب شام تو دن بھر کے فاصلے پر ہے
کرن طلوع کی اتری ہے جگمگاتی پھرے
ارشد ملک
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
میں وسعتوں سے بچھڑ کے تنہا نہ جی سکوں گا
مجھے نہ روکو مجھے سمندر بلا رہا ہے
ارشد نعیم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
شام ڈھلتے ہی دل کے آنگن سے
درد کا کارواں گزرتا ہے
ارشد نعیم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
فضا ہے تیرہ و تاریک اور اس کا خیال
نہ جانے کون سی دنیا میں جا کے سویا ہے
ارشد صدیقی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

