اپنی طرف تو میں بھی نہیں ہوں ابھی تلک
اور اس طرف تمام زمانہ اسی کا ہے
امیر امام
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
دھوپ میں کون کسے یاد کیا کرتا ہے
پر ترے شہر میں برسات تو ہوتی ہوگی
امیر امام
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اس بار راہ عشق کچھ اتنی طویل تھی
اس کے بدن سے ہو کے گزرنا پڑا مجھے
امیر امام
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جو شام ہوتی ہے ہر روز ہار جاتا ہوں
میں اپنے جسم کی پرچھائیوں سے لڑتے ہوئے
امیر امام
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
نہ آبشار نہ صحرا لگا سکے قیمت
ہم اپنی پیاس کو لے کر دہن میں لوٹ آئے
امیر امام
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
پہلے صحرا سے مجھے لایا سمندر کی طرف
ناؤ پر کاغذ کی پھر مجھ کو سوار اس نے کیا
امیر امام
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
شہر میں سارے چراغوں کی ضیا خاموش ہے
تیرگی ہر سمت پھیلا کر ہوا خاموش ہے
امیر امام
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |