میسر خود نگہ داری کی آسائش نہیں رہتی
محبت میں تو پیش و پس کی گنجائش نہیں رہتی
صائمہ اسما
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
نہ جانے کیسی نگاہوں سے موت نے دیکھا
ہوئی ہے نیند سے بیدار زندگی کہ میں ہوں
صائمہ اسما
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
نقش جب زخم بنا زخم بھی ناسور ہوا
جا کے تب کوئی مسیحائی پہ مجبور ہوا
صائمہ اسما
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہم کو پہلے بھی نہ ملنے کی شکایت کب تھی
اب جو ہے ترک مراسم کا بہانہ ہم سے
ساجد امجد
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اور اک چوٹ دیجیے مجھ کو!
میری تکلیف نامکمل ہے
ساجد اثر
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ایسی آگ فلک سے برسے گی اک دن
خاک ہوا پانی پتھر جل جائیں گے
ساجد حمید
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
درد اتنا بھی نہیں ہے کہ چھپا بھی نہ سکوں
بوجھ ایسا بھی نہیں ہے کہ اٹھا بھی نہ سکوں
ساجد حمید
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
| 2 لائنیں شیری |