EN हिंदी
درد اتنا بھی نہیں ہے کہ چھپا بھی نہ سکوں | شیح شیری
dard itna bhi nahin hai ki chhupa bhi na sakun

غزل

درد اتنا بھی نہیں ہے کہ چھپا بھی نہ سکوں

ساجد حمید

;

درد اتنا بھی نہیں ہے کہ چھپا بھی نہ سکوں
بوجھ ایسا بھی نہیں ہے کہ اٹھا بھی نہ سکوں

یوں سمائی ہے ان آنکھوں میں بتا بھی نہ سکوں
دل کی دیوار پہ تصویر سجا بھی نہ سکوں

خیریت پوچھتے رہتے ہو مگر حال یہ ہے
اس کی آواز میں آواز ملا بھی نہ سکوں

آ مرے پاس ذرا سن کے بتا کہتی ہے کیا
دل کی دھڑکن جو سر عام سنا بھی نہ سکوں

جبر دیکھا تھا مگر ایسا نہیں دیکھا تھا
ایسے پہرے ہیں کہ پلکیں میں اٹھا بھی نہ سکوں

انگلیاں چاک ہوا کرتی تھیں پہلے ساجدؔ
اب گئے ہاتھ کہ میں ہاتھ ملا بھی نہ سکوں