وہ میرا دوست ہے سارے جہاں کو ہے معلوم
دغا کرے وہ کسی سے تو شرم آئے مجھے
قتیل شفائی
ٹیگز:
| دوست |
| 2 لائنیں شیری |
وہ تیری بھی تو پہلی محبت نہ تھی قتیلؔ
پھر کیا ہوا اگر وہ بھی ہرجائی بن گیا
قتیل شفائی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یارو یہ دور ضعف بصارت کا دور ہے
آندھی اٹھے تو اس کو گھٹا کہہ لیا کرو
قتیل شفائی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یہ گھر مرا گلشن ہے گلشن کا خدا حافظ
اللہ نگہبان نشیمن کا خدا حافظ
قتیل شفائی
ٹیگز:
| الوداع |
| 2 لائنیں شیری |
یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھے
کہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے
قتیل شفائی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یہ پیسہ کیا چیز ہے کھلے نہ اس کا بھید
جب آیا مرے ہاتھ میں کرنے آیا چھید
قتیل شفائی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میں
خدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے
قتیل شفائی