چھوٹی ہی عمر میں اللہ وظیفہ اتنا
ابھی کیا سن ہے جو پڑھتے ہو بلا کی تسبیح
لالہ مادھو رام جوہر
چپ رہو کیوں مزاج پوچھتے ہو
ہم جئیں یا مریں تمہیں کیا ہے
لالہ مادھو رام جوہر
چپکا کھڑا ہوا ہوں کدھر جاؤں کیا کروں
کچھ سوجھتا نہیں ہے محبت کی راہ میں
لالہ مادھو رام جوہر
چٹکیوں میں تم اڑا دو گے ہوا پر ہو سوار
تم سے کیا خاک کہے دل کی تمنا کوئی
لالہ مادھو رام جوہر
درد دل کہتے ہوئے بزم میں آتا ہے حجاب
تخلیہ ہو تو کچھ احوال سنائیں تجھ کو
لالہ مادھو رام جوہر
دیں جسے چاہیں دل ہمارا ہے
اس میں کیا آپ کا اجارا ہے
لالہ مادھو رام جوہر
دیکھا حضور کو جو مکدر تو مر گئے
ہم مٹ گئے جو آپ نے میلی نگاہ کی
لالہ مادھو رام جوہر

