EN हिंदी
2 لائنیں شیری شیاری | شیح شیری

2 لائنیں شیری

22761 شیر

دیکھیے کیا دکھاتی ہے تقدیر
چپ کھڑا ہوں گناہ گاروں میں

لالہ مادھو رام جوہر




ڈھونڈ لیں گے جب کوئی تم سا تبھی چین آئے گا
ہم بھی اپنی فکر میں رہتے ہیں کچھ غافل نہیں

لالہ مادھو رام جوہر




دل کے معاملے میں مجھے دخل کچھ نہیں
اس کے مزاج میں جدھر آئے ادھر رہے

لالہ مادھو رام جوہر




دل میں آؤ مزے ہوں جینے کے
کھول دوں میں کواڑ سینے کے

لالہ مادھو رام جوہر




دل میں خاک اڑتی ہے کہنے کو بڑے ہیں زاہد
مکر کا ورد ہے پڑھتے ہیں ریا کی تسبیح

لالہ مادھو رام جوہر




دل میں رہتے جو مرے اور ہی کچھ ہو جاتے
یہ وہ کعبہ ہے کہ بت جس میں خدا ہوتے ہیں

لالہ مادھو رام جوہر




دل میں تیرے چہرۂ پر نور کو کرتا ہوں یاد
عشق گیسو میں ہوا کرتا ہے سودا رات کو

لالہ مادھو رام جوہر