آج تک اپنی جگہ دل میں نہیں اپنے ہوئی
یار کے دل میں بھلا پوچھو تو گھر کیوں کر کریں
حیدر علی آتش
آپ کی نازک کمر پر بوجھ پڑتا ہے بہت
بڑھ چلے ہیں حد سے گیسو کچھ انہیں کم کیجئے
حیدر علی آتش
آثار عشق آنکھوں سے ہونے لگے عیاں
بیداری کی ترقی ہوئی خواب کم ہوا
حیدر علی آتش
آسمان اور زمیں کا ہے تفاوت ہر چند
اے صنم دور ہی سے چاند سا مکھڑا دکھلا
حیدر علی آتش
آتش مست جو مل جائے تو پوچھوں اس سے
تو نے کیفیت اٹھائی ہے خرابات میں کیا
حیدر علی آتش
اے فلک کچھ تو اثر حسن عمل میں ہوتا
شیشہ اک روز تو واعظ کے بغل میں ہوتا
حیدر علی آتش
اے صنم جس نے تجھے چاند سی صورت دی ہے
اسی اللہ نے مجھ کو بھی محبت دی ہے
حیدر علی آتش

