یوں زندگی گزار رہا ہوں ترے بغیر
جیسے کوئی گناہ کئے جا رہا ہوں میں
جگر مراد آبادی
زندگی اک حادثہ ہے اور کیسا حادثہ
موت سے بھی ختم جس کا سلسلہ ہوتا نہیں
جگر مراد آبادی
ماں کی آغوش میں کل موت کی آغوش میں آج
ہم کو دنیا میں یہ دو وقت سہانے سے ملے
کیف بھوپالی
زندگی شاید اسی کا نام ہے
دوریاں مجبوریاں تنہائیاں
کیف بھوپالی
ٹیگز:
| زندگی |
| 2 لائنیں شیری |
درد ایسا ہے کہ جی چاہے ہے زندہ رہئے
زندگی ایسی کہ مر جانے کو جی چاہے ہے
کلیم عاجز
تلخیاں اس میں بہت کچھ ہیں مزا کچھ بھی نہیں
زندگی درد محبت کے سوا کچھ بھی نہیں
کلیم عاجز
زندگی مائل فریاد و فغاں آج بھی ہے
کل بھی تھا سینے پہ اک سنگ گراں آج بھی ہے
کلیم عاجز
ٹیگز:
| زندگی |
| 2 لائنیں شیری |