EN हिंदी
2 لائنیں شیری شیاری | شیح شیری

2 لائنیں شیری

22761 شیر

چاند تارے تو مرے بس میں نہیں ہیں آزرؔ
پھول لایا ہوں مرا ہاتھ کہاں تک جاتا

دلاور علی آزر




ایک لمحے کے لیے تنہا نہیں ہونے دیا
خود کو اپنے ساتھ رکھا جس جہاں کی سیر کی

دلاور علی آزر




اک دن جو یونہی پردۂ افلاک اٹھایا
برپا تھا تماشا کوئی تنہائی سے آگے

دلاور علی آزر




میں جب میدان خالی کر کے آیا
مرا دشمن اکیلا رہ گیا تھا

دلاور علی آزر




سبھی کے ہاتھ میں پتھر تھے آذرؔ
ہمارے ہاتھ میں اک آئینا تھا

دلاور علی آزر




سخن سرائی کوئی سہل کام تھوڑی ہے
یہ لوگ کس لیے جنجال میں پڑے ہوئے ہیں

دلاور علی آزر




تم خود ہی داستان بدلتے ہو دفعتاً
ہم ورنہ دیکھتے نہیں کردار سے پرے

دلاور علی آزر