حسن کو شرمسار کرنا ہی
عشق کا انتقام ہوتا ہے
اسرار الحق مجاز
اس محفل کیف و مستی میں اس انجمن عرفانی میں
سب جام بکف بیٹھے ہی رہے ہم پی بھی گئے چھلکا بھی گئے
اسرار الحق مجاز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اذن خرام لیتے ہوئے آسماں سے ہم
ہٹ کر چلے ہیں رہ گزر کارواں سے ہم
اسرار الحق مجاز
ٹیگز:
| خدواری |
| 2 لائنیں شیری |
کب کیا تھا اس دل پر حسن نے کرم اتنا
مہرباں اور اس درجہ کب تھا آسماں اپنا
اسرار الحق مجاز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کمال عشق ہے دیوانہ ہو گیا ہوں میں
یہ کس کے ہاتھ سے دامن چھڑا رہا ہوں میں
اسرار الحق مجاز
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کچھ تمہاری نگاہ کافر تھی
کچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا
اسرار الحق مجاز
کیوں جوانی کی مجھے یاد آئی
میں نے اک خواب سا دیکھا کیا تھا
اسرار الحق مجاز
ٹیگز:
| جوانی |
| 2 لائنیں شیری |

