زمیں کے لوگ تو کیا دو دلوں کی چاہت میں
خدا بھی ہو تو اسے درمیان لاؤ مت
عبید اللہ علیم
زمین جب بھی ہوئی کربلا ہمارے لیے
تو آسمان سے اترا خدا ہمارے لیے
عبید اللہ علیم
خدا آخر کرے گا خوش مرا دل
مجھے اپنے توکل کی قسم ہے
عبید اللہ خاں مبتلا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
راستی سے تجھ کوں کرنا ہے نباہ
ہاتھ جو پکڑا مرا دہنا سجن
عبید اللہ خاں مبتلا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
صحبت نہ رکھ اغیار سوں بیزار مت کر یار کوں
جاتا رہے گا ہاتھ سوں اوس کی نگہبانی کرو
عبید اللہ خاں مبتلا
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اسی فلک سے اترتا ہے یہ اندھیرا بھی
یہ روشنی بھی اسی آسماں سے آتی ہے
عبید اللہ صدیقی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
پہلے چنگاری سے اک شعلہ بناتا ہے مجھے
پھر وہی تیز ہواؤں سے ڈراتا ہے مجھے
عبید اللہ صدیقی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |