گواہی دیتا وہی میری بے گناہی کی
وہ مر گیا تو اسے اب کہاں سے لاؤں میں
محمد علوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
غزل کہی ہے کوئی بھانگ تو نہیں پی ہے
مشاعرے میں ترنم سے کیوں سناؤں میں
محمد علوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
گھر میں کیا آیا کہ مجھ کو
دیواروں نے گھیر لیا ہے
محمد علوی
ٹیگز:
| غار |
| 2 لائنیں شیری |
گھر میں ساماں تو ہو دلچسپی کا
حادثہ کوئی اٹھا لے جاؤں
محمد علوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
گھر نے اپنا ہوش سنبھالا دن نکلا
کھڑکی میں بھر گیا اجالا دن نکلا
محمد علوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
گلدان میں گلاب کی کلیاں مہک اٹھیں
کرسی نے اس کو دیکھ کے آغوش وا کیا
محمد علوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہائے وہ لوگ جو دیکھے بھی نہیں
یاد آئیں تو رلا دیتے ہیں
محمد علوی

