عشق کی دنیا میں کیا کیا ہم کو سوغاتیں ملیں
سونی صبحیں روتی شامیں جاگتی راتیں ملیں
کرم حیدرآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
واعظ خطا معاف کہ رندان مے کدہ
دل کے سوا کسی کا کہا مانتے نہیں
کرم حیدرآبادی
ٹیگز:
| رند |
| 2 لائنیں شیری |
چبھ رہا تھا دل میں ہر دم کر رہا تھا بے قرار
اک اذیت ناک پہلو جو مری راحت میں تھا
کرامت علی کرامت
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
غم فراق کو سینے سے لگ کے سونے دو
شب طویل کی ہوگی سحر کبھی نہ کبھی
کرامت علی کرامت
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
غم ہستی بھلا کب معتبر ہو
محبت میں نہ جب تک آنکھ تر ہو
کرامت علی کرامت
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہمیشہ آگ کے دریا میں عشق کیوں اترے
کبھی تو حسن کو غرق عذاب ہونا تھا
کرامت علی کرامت
کوئی زمین ہے تو کوئی آسمان ہے
ہر شخص اپنی ذات میں اک داستان ہے
کرامت علی کرامت
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

