کنولؔ خوشی کی ہوا کرتی ہے یونہی تکمیل
غم حیات کے ہر بحر بیکراں سے گزر
کنولؔ ڈبائیوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کچھ بجھی بجھی سی ہے انجمن نہ جانے کیوں
زندگی میں پنہاں ہے اک چبھن نہ جانے کیوں
کنولؔ ڈبائیوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
زندگی گم نہ دوستی گم ہے
یہ حقیقت ہے آدمی گم ہے
کنولؔ ڈبائیوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
چند سانسوں کے لئے بکتی نہیں خودداری
زندگی ہاتھ پہ رکھی ہے اٹھا کر لے جا
کنول ضیائی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہمارا دور اندھیروں کا دور ہے لیکن
ہمارے دور کی مٹھی میں آفتاب بھی ہے
کنول ضیائی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہمارا خون کا رشتہ ہے سرحدوں کا نہیں
ہمارے خون میں گنگا بھی چناب بھی ہے
کنول ضیائی
جس میں چھپا ہوا ہو وجود گناہ و کفر
اس معتبر لباس پہ تیزاب ڈال دو
کنول ضیائی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

