میں تو اپنی جان پہ کھیل کے پیار کی بازی جیت گیا
قاتل ہار گئے جو اب تک خون کے چھینٹے دھوتے ہیں
افضل پرویز
تم ان کو سزا کیوں نہیں دیتے کہ جنہوں نے
مجرم کا ضمیر اور سکوں لوٹ لیا ہے
افضل پرویز
آمد آمد ہے ترے شہر میں کس وحشی کی
بند رہنے کی جو تاکید ہے بازاروں کو
آغا حجو شرف
بے وفا تم با وفا میں دیکھیے ہوتا ہے کیا
غیظ میں آنے کو تم ہو مجھ کو پیار آنے کو ہے
آغا حجو شرف
دیکھنے بھی جو وہ جاتے ہیں کسی گھائل کو
اک نمکداں میں نمک پیس کے بھر لیتے ہیں
آغا حجو شرف
دل میں آمد آمد اس پردہ نشیں کی جب سنی
دم کو جلدی جلدی میں نے جسم سے باہر کیا
آغا حجو شرف
دو وقت نکلنے لگی لیلیٰ کی سواری
دلچسپ ہوا قیس کے رہنے سے بن ایسا
آغا حجو شرف