جوکھم اے مردم دیدہ ہے سمجھ کے رونا
ڈوب بھی جاتے ہیں دریا میں نہانے والے
آغا حجو شرف
کبھی جو یار کو دیکھا تو خواب میں دیکھا
مری مراد بھی آئی تو مستعار آئی
آغا حجو شرف
کہا جو میں نے میرے دل کی اک تصویر کھنچوا دو
منگا کر رکھ دیا اک شیشہ چکناچور پہلو میں
آغا حجو شرف
خلوت سرائے یار میں پہنچے گا کیا کوئی
وہ بند و بست ہے کہ ہوا کا گزر نہیں
آغا حجو شرف
کیا بجھائے گا مرے دل کی لگی وہ شعلہ رو
دوڑتا ہے جو لگا کے آگ پانی کے لئے
آغا حجو شرف
کیا خدا ہیں جو بلائیں تو وہ آ ہی نہ سکیں
ہم یہ کہتے ہیں کہ آ جائیں تو جا ہی نہ سکیں
آغا حجو شرف
لکھا ہے جو تقدیر میں ہوگا وہی اے دل
شرمندہ نہ کرنا مجھے تو دست دعا کا
آغا حجو شرف