EN हिंदी
سراج اورنگ آبادی شیاری | شیح شیری

سراج اورنگ آبادی شیر

101 شیر

مفتیٔ ناز نے دیا فتویٰ
خون عاشق حلال کرتا ہے

سراج اورنگ آبادی




مجھ کوں ہر آن ترے درد سیں بہبودی ہے
عشق بازی میں رخ زرد زر سودی ہے

سراج اورنگ آبادی




مجھ رنگ زرد اوپر غصے سیں لال مت ہو
اے سبز شال والے اودے رومال والے

سراج اورنگ آبادی




مشتاق ہوں تجھ لب کی فصاحت کا ولیکن
رانجھاؔ کے نصیبوں میں کہاں ہیرؔ کی آواز

سراج اورنگ آبادی




مستعد ہوں ترے زلفوں کی سیاہی لے کر
صفحۂ نامۂ اعمال کوں کالا کرنے

سراج اورنگ آبادی




موافقت کرے کیوں میکشوں ستی زاہد
ادھر شراب ادھر مسجد و مصلیٰ ہے

سراج اورنگ آبادی




نہ ملے جب تلک وصال اس کا
تب تلک فوت ہے مرا مطلب

سراج اورنگ آبادی




نہیں بخشی ہے کیفیت نصیحت خشک زاہد کی
جلا دیو آتش صہبا سیں اس کڑبی کے پولے کوں

سراج اورنگ آبادی




نہیں بجھتی ہے پیاس آنسو سیں لیکن
کریں کیا اب تو یاں پانی یہی ہے

سراج اورنگ آبادی