غریبی امیری ہے قسمت کا سودا
ملو آدمی کی طرح آدمی سے
حیرت گونڈوی
ٹیگز:
| تعظیم |
| 2 لائنیں شیری |
گلوں سے نہیں شاخ کے دل سے پوچھو
کہ یہ بد نما خار کتنا حسیں ہے
حیرت گونڈوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہنس ہنس کے اپنا دامن رنگیں دیا مجھے
اور میں نے تار تار کیا ہائے کیا کیا
حیرت گونڈوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
حسن ہے کافر بنانے کے لیے
عشق ہے ایمان لانے کے لیے
حیرت گونڈوی
کچھ مری بے قراریاں کچھ مری ناتوانیاں
کچھ تری رحمتوں کا ہے ہاتھ مرے گناہ میں
حیرت گونڈوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
مجھے اے رہنما اب چھوڑ تنہا
میں خود کو آزمانا چاہتا ہوں
حیرت گونڈوی
ٹیگز:
| رحبر |
| 2 لائنیں شیری |
رہ رہ کے کوندتی ہیں اندھیرے میں بجلیاں
تم یاد کر رہے ہو کہ یاد آ رہے ہو تم
حیرت گونڈوی
ٹیگز:
| یاد |
| 2 لائنیں شیری |