EN हिंदी
2 لائنیں شیری شیاری | شیح شیری

2 لائنیں شیری

22761 شیر

کتنا نادم ہوں کسی شخص سے شکوہ کر کے
مجھ سے دیکھا نہ گیا اس کا پشیماں ہونا

راسخ عرفانی




وہ اہل کہف تھے جن کو ضیا ملی آخر
مرا یہ دور کہ اب تک اندھیرا غار میں ہے

راسخ عرفانی




وہ اہل کہف تھے جن کو ضیا ملی آخر
مرا یہ دور کہ اب تک اندھیرا غار میں ہے

راسخ عرفانی




نماز عشق تمہاری قبول ہو جاتی
اگر شراب سے تم اے رتنؔ وضو کرتے

رتن پنڈوروی




ہڈیاں باپ کی گودے سے ہوئی ہیں خالی
کم سے کم اب تو یہ بیٹے بھی کمانے لگ جائیں

رؤف خیر




کھلونے کی تڑپ میں خود کھلونا وہ نہ بن جائے
مرا بچہ سڑک پر ریز گاری لے کے نکلا ہے

رؤف خیر




کھلونے کی تڑپ میں خود کھلونا وہ نہ بن جائے
مرا بچہ سڑک پر ریز گاری لے کے نکلا ہے

رؤف خیر