پھر نہ درماں کا کبھی نام مبارکؔ لینا
کفر ہے درد محبت کا مداوا کرنا
مبارک عظیم آبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
پھول کیا ڈالوگے تربت پر مری
خاک بھی تم سے نہ ڈالی جائے گی
مبارک عظیم آبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
قدم قدم پہ یہ کہتی ہوئی بہار آئی
کہ راہ بند تھی جنگل کی کھول دی میں نے
مبارک عظیم آبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
قیامت کی حقیقت جانتا ہوں
یہ اک ٹھوکر ہے میرے فتنہ گر کی
مبارک عظیم آبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
قبلہ و کعبہ یہ تو پینے پلانے کے ہیں دن
آپ کیا حلق کے دربان بنے بیٹھے ہیں
مبارک عظیم آبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
قبول ہو کہ نہ ہو سجدہ و سلام اپنا
تمہارے بندے ہیں ہم بندگی ہے کام اپنا
مبارک عظیم آبادی
ٹیگز:
| بینڈیگ |
| 2 لائنیں شیری |
رہنے دے اپنی بندگی زاہد
بے محبت خدا نہیں ملتا
مبارک عظیم آبادی

