یکہ الٹ کے رہ گیا گھوڑا بھڑک گیا
کالی سڑک پہ چاند سا چہرہ چمک گیا
محمد علوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یہ کہاں دوستوں میں آ بیٹھے
ہم تو مرنے کو گھر سے نکلے تھے
محمد علوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
زمیں چھوڑنے کا انوکھا مزا
کبوتر کی اونچی اڑانوں میں تھا
محمد علوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
آ جائے کہیں باد کا جھونکا تو مزا ہو
ظالم ترے مکھڑے سے دوپٹہ جو الٹ جائے
محمد امان نثار
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
دیکھے کہیں رستے میں کھڑا مجھ کو تو ضد سے
آتا ہو ادھر کو تو ادھر ہی کو پلٹ جائے
محمد امان نثار
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جوں جوں نہیں دیکھے ہے نثارؔ اپنے صنم کو
توں توں یہی کہتا ہے خدا جانیے کیا ہے
محمد امان نثار
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
خنجر نہ کمر میں ہے نہ تلوار رکھے ہے
آنکھوں ہی میں چاہے ہے جسے مار رکھے ہے
محمد امان نثار
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

