EN हिंदी
2 لائنیں شیری شیاری | شیح شیری

2 لائنیں شیری

22761 شیر

ان کو تو سہل ہے وہ غیر کے گھر جائیں گے
ہم جو اس در سے اٹھیں گے تو کدھر جائیں گے

جاوید لکھنوی




یہ اک بوسے پہ اتنی بحث یہ زیبا نہیں تم کو
نہیں ہے یاد مجھ کو خیر اچھا لے لیا ہوگا

جاوید لکھنوی




اک نہ اک دن تو مسخر اس کو ہونا ہے ندیمؔ
وہ خلاؤں کا مکیں ہے نور کی رفتار میں

جاوید ندیم




جو رہنما تھے میرے کہاں ہیں وہ نقش پا
منزل پہ چھوڑتا تھا جو رستہ کدھر گیا

جاوید ندیم




کون سنتا ہے یہاں پست صدائی اتنی
تم اگر چیخ کے بولو تو اثر بھی ہوگا

جاوید ندیم




یہ کس کے آسماں کی حدوں میں چھپا ہوں میں
اپنی زمیں سے اٹھ کے کہاں آ گیا ہوں میں

جاوید ندیم




بے سایہ نہ ہو جائے کہیں گھر مرا یا رب
کچھ دن سے میں جھکتا یہ شجر دیکھ رہا ہوں

جاوید نسیمی