آئی تھی چند گام اسی بے وفا کے ساتھ
پھر عمر بھر کو بھول گئی زندگی ہمیں
جاوید کمال رامپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اب تو آ جاؤ رسم دنیا کی
میں نے دیوار بھی گرا دی ہے
جاوید کمال رامپوری
ٹیگز:
| التجا |
| 2 لائنیں شیری |
اگر سکون سے عمر عزیز کھونا ہو
کسی کی چاہ میں خود کو تباہ کر لیجے
جاوید کمال رامپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
دروازوں کے پہرے ہیں دیواروں کے سنگینیں
ہوتا جو مرے بس میں اس گھر سے نکل جاتا
جاوید کمال رامپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
دن کے سینے میں دھڑکتے ہوئے لمحوں کی قسم
شب کی رفتار سبک گام سے جی ڈرتا ہے
جاوید کمال رامپوری
ٹیگز:
| راٹ |
| 2 لائنیں شیری |
ہائے وہ لوگ ہم سے روٹھ گئے
جن کو چاہا تھا زندگی کی طرح
جاوید کمال رامپوری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہاتھ پھر بڑھ رہا ہے سوئے جام
زندگی کی اداسیوں کو سلام
جاوید کمال رامپوری
ٹیگز:
| شراب |
| 2 لائنیں شیری |

