اس معرکے میں عشق بچارا کرے گا کیا
خود حسن کو ہیں جان کے لالے پڑے ہوئے
احمد مشتاق
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے
اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے
احمد مشتاق
ٹیگز:
| یاد رفتگان |
| 2 لائنیں شیری |
اک رات چاندنی مرے بستر پہ آئی تھی
میں نے تراش کر ترا چہرہ بنا دیا
احمد مشتاق
ٹیگز:
| چہررا |
| 2 لائنیں شیری |
ہوتی ہے شام آنکھ سے آنسو رواں ہوئے
یہ وقت قیدیوں کی رہائی کا وقت ہے
احمد مشتاق
ٹیگز:
| شم |
| 2 لائنیں شیری |
ہجر اک وقفۂ بیدار ہے دو نیندوں میں
وصل اک خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں
احمد مشتاق
ہمارا کیا ہے جو ہوتا ہے جی اداس بہت
تو گل تراشتے ہیں تتلیاں بناتے ہیں
احمد مشتاق
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہم ان کو سوچ میں گم دیکھ کر واپس چلے آئے
وہ اپنے دھیان میں بیٹھے ہوئے اچھے لگے ہم کو
احمد مشتاق
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |