تم سے اب کیا کہیں وہ چیز ہے داغ غم عشق
کہ چھپائے نہ چھپے اور دکھائے نہ بنے
دتا تریہ کیفی
ٹیگز:
| غام |
| 2 لائنیں شیری |
وفا پر دغا صلح میں دشمنی ہے
بھلائی کا ہرگز زمانہ نہیں ہے
دتا تریہ کیفی
یا الٰہی مجھ کو یہ کیا ہو گیا
دوستی کا تیری سودا ہو گیا
دتا تریہ کیفی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
دیکھنا ہے پیا کی زلف دراز
یا الٰہی مجھے دے عمر دراز
داؤد اورنگ آبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
دیا اس خوش نین نے رات کوں مجھ کوں سراغ اپنا
کیا میں روغن بادام سوں روشن چراغ اپنا
داؤد اورنگ آبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ہر کتاب صحبت رنگیں کے معنی دیکھ کر
فرد تنہائی کے مضموں کوں کیا ہوں انتخاب
داؤد اورنگ آبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
پیو بنا دل مرا اداسی ہے
گاہ جوگی ہے گاہ سنیاسی ہے
داؤد اورنگ آبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

