اس طرح کچھ بدل گئی ہے زمیں
ہم کو اب خوف آسماں نہ رہا
باقر مہدی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جانے کن مشکلوں سے جیتے ہیں
کیا کریں کوئی مہرباں نہ رہا
باقر مہدی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
جانے کیوں ان سے ملتے رہتے ہیں
خوش وہ کیا ہوں گے جب خفا ہی نہیں
باقر مہدی
ٹیگز:
| خفا |
| 2 لائنیں شیری |
کافری عشق کا شیوہ ہے مگر تیرے لیے
اس نئے دور میں ہم پھر سے مسلماں ہوں گے
باقر مہدی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کبھی تو بھول گئے پی کے نام تک ان کا
کبھی وہ یاد جو آئے تو پھر پیا نہ گیا
باقر مہدی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
میرے صنم کدے میں کئی اور بت بھی ہیں
اک میری زندگی کے تمہیں راز داں نہیں
باقر مہدی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
مجھے دشمن سے اپنے عشق سا ہے
میں تنہا آدمی کی دوستی ہوں
باقر مہدی

