یا دوپٹہ نہ لیجئے سر پر
یا دوپٹہ سنبھال کر چلئے
عبد الحمید عدم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یہ کیا کہ تم نے جفا سے بھی ہاتھ کھینچ لیا
مری وفاؤں کا کچھ تو صلہ دیا ہوتا
عبد الحمید عدم
یہ روزمرہ کے کچھ واقعات شادیٔ و غم
مرے خدا یہی انساں کی زندگانی ہے
عبد الحمید عدم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
زبان ہوش سے یہ کفر سرزد ہو نہیں سکتا
میں کیسے بن پئے لے لوں خدا کا نام اے ساقی
عبد الحمید عدم
ذرا اک تبسم کی تکلیف کرنا
کہ گلزار میں پھول مرجھا رہے ہیں
عبد الحمید عدم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
زندگی ہے اک کرائے کی خوشی
سوکھتے تالاب کا پانی ہوں میں
عبد الحمید عدم
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
زندگی زور ہے روانی کا
کیا تھمے گا بہاؤ پانی کا
عبد الحمید عدم
ٹیگز:
| زندگی |
| 2 لائنیں شیری |