کسی طرح سے میں ٹل جاؤں اپنی مرضی سے
سو بار بار ارادہ بدل کے دیکھتا ہوں
انجم سلیمی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کسی طرح سے نظر مطمئن نہیں ہوتی
ہر ایک شے کو دوبارہ بدل کے دیکھتا ہوں
انجم سلیمی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کچھ تو کھنچی کھنچی سی تھی ساعت وصال کی
کچھ یوں بھی فاصلے پہ مجھے رکھ دیا گیا
انجم سلیمی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
معذرت روندے ہوئے پھولوں سے کر لوں تو چلوں
منتظر شہر میں تاخیر سے آیا ہوا میں
انجم سلیمی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ماں کی دعا نہ باپ کی شفقت کا سایا ہے
آج اپنے ساتھ اپنا جنم دن منایا ہے
انجم سلیمی
میں آج خود سے ملاقات کرنے والا ہوں
جہاں میں کوئی بھی میرے سوا نہ رہ جائے
انجم سلیمی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
میں اندھیرے میں ہوں مگر مجھ میں
روشنی نے جگہ بنا لی ہے
انجم سلیمی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

