خلوص شوق میں ساحرؔ بڑی تاثیر ہوتی ہے
وہیں کعبہ سمٹ آیا جبیں ہم نے جہاں رکھ دی
ساحر سیالکوٹی
سنبھل کر پاؤں رکھنا وادئ عشق و محبت میں
یہاں جو سیر کو آتا ہے بچ کر کم نکلتا ہے
ساحر سیالکوٹی
سنبھل کر پاؤں رکھنا وادئ عشق و محبت میں
یہاں جو سیر کو آتا ہے بچ کر کم نکلتا ہے
ساحر سیالکوٹی
یہ کیوں کر مان لیں الفت ہمیں کرنی نہیں آتی
کیا ہے کام ہی کیا اور الفت کے سوا ہم نے
ساحر سیالکوٹی
نہیں ہیں بولنے والے جو چار سو اپنے
ہمارے کانوں میں یہ شور کیوں بھرا ہوا ہے
سعید اقبال سعدی
یہی عادت تو ہے سعدیؔ سکون قلب کا باعث
میں نفرت بھول جاتا ہوں محبت بانٹ دیتا ہوں
سعید اقبال سعدی
چنگاریاں نہ ڈال مرے دل کے گھاؤ میں
میں خود ہی جل رہا ہوں غموں کے الاؤ میں
سیف زلفی