یہی اک سانحہ کچھ کم نہیں ہے
ہمارا غم تمہارا غم نہیں ہے
عبید الرحمان
فلک سے مجھ کو شکوہ ہے زمیں سے مجھ کو شکوہ ہے
یقیں مانو تو خود اپنے یقیں سے مجھ کو شکوہ ہے
عبید الرحمان اعظمی
ایسا نہ ہو یہ رات کوئی حشر اٹھا دے
اٹھتا ہے ستاروں سے دھواں جاگتے رہنا
اویس احمد دوراں
بہتی نہیں ہے مرد کی آنکھوں سے جوئے اشک
لیکن ہمیں بتاؤ کہ ہم کس لئے ہنسیں
اویس احمد دوراں
بے داروں کی دنیا کبھی لٹتی نہیں دوراںؔ
اک شمع لئے تم بھی یہاں جاگتے رہنا
اویس احمد دوراں
ہم شاعر حیات ہیں ہم شاعر حیات!
دوراںؔ وہ سرخ رنگ کا پرچم تو دو ہمیں
اویس احمد دوراں
کچھ درد کے مارے ہیں کچھ ناز کے ہیں پالے
کچھ لوگ ہیں ہم جیسے کچھ لوگ ہیں تم جیسے
اویس احمد دوراں