روک دو یہ روشنی کی تیز دھار
میری مٹی میں گندھی ہے رات بھی
نعمان شوق
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
روح کی تھاپ نہ روکو کہ قیامت ہوگی
تم کو معلوم نہیں کون کہاں رقص میں ہے
نعمان شوق
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
سارے چقماق بدن آئے تھے تیاری سے
روشنی خوب ہوئی رات کی چنگاری سے
نعمان شوق
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
سب جہانگیر نیاموں سے نکل آئیں گے
اب تو زنجیر ہلاتے ہوئے ڈرتا ہوں میں
نعمان شوق
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
سیر دنیا کو جاتے ہو جاؤ
ہے کوئی شہر میرے دل جیسا
نعمان شوق
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
سنا ہے شور سے حل ہوں گے سارے مسئلے اک دن
سو ہم آواز کو آواز سے ٹکراتے رہتے ہیں
نعمان شوق
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
سنائی دیتی ہے سات آسماں میں گونج اپنی
تجھے پکار کے حیران اڑتے پھرتے ہیں
نعمان شوق
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |