ہمیں تو یاد بہت آیا موسم گل میں
وہ سرخ پھول سا چہرہ کھلا ہوا اب کے
مرغوب علی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
حقیقی چہرہ کہیں پر ہمیں نہیں ملتا
سبھی نے چہرہ پہ ڈالے ہیں مصلحت کے نقاب
مرغوب علی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
کرسی میز کتابیں؟ بستر انجانے سے تکتے ہیں
دیر سے اپنے گھر جائیں تو سب کچھ یوں ہی لگتا ہے
مرغوب علی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
میں اس کو بھول جاؤں رات یہ مانگی دعا میں نے
کروں کیا میں اگر میری دعا واپس پلٹ آئے
مرغوب علی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
مجھ کو برباد خود ہی ہونا تھا
تم پہ الزام بے سبب آئے
مرغوب علی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
رات پڑتے ہی ہر اک روز ابھر آتی ہے
کس کے رونے کی صدا ذات کے سناٹے میں
مرغوب علی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
سب ممکن تھا پیار محبت ہنستے چہرے خواب نگر
لیکن ایک انا نے کتنے بھولے دن برباد کئے
مرغوب علی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |

