یار کے آگے پڑھا یہ ریختہ جا کر نظیرؔ
سن کے بولا واہ واہ اچھا کہا اچھا کہا
نظیر اکبرآبادی
ٹیگز:
| ریختہ |
| 2 لائنیں شیری |
یہ جواہرخانۂ دنیا جو ہے با آب و تاب
اہل صورت کا ہے دریا اہل معنی کا سراب
نظیر اکبرآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یوں تو ہم کچھ نہ تھے پر مثل انار و مہتاب
جب ہمیں آگ لگائی تو تماشا نکلا
نظیر اکبرآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یوں تو ہم تھے یوں ہی کچھ مثل انار و مہتاب
جب ہمیں آگ دکھائے تو تماشا نکلا
نظیر اکبرآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
زمانے کے ہاتھوں سے چارہ نہیں ہے
زمانہ ہمارا تمہارا نہیں ہے
نظیر اکبرآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |