EN हिंदी
ناطق گلاوٹھی شیاری | شیح شیری

ناطق گلاوٹھی شیر

109 شیر

جو بلا آتی ہے آتی ہے بلا کی ناطقؔ
میری مشکل کا طریقہ نہیں آساں ہونا

ناطق گلاوٹھی




جرأت افزائے سوال اے زہے انداز جواب
آتی جاتی ہے اب اس بت کی نہیں ہاں کے قریب

ناطق گلاوٹھی




کہنے والے وہ سننے والا میں
ایک بھی آج دوسرا نہ ہوا

ناطق گلاوٹھی




کیفیت تضاد اگر ہو نہ بیان شعر میں
ناطقؔ اسی پہ روئے کیوں چنگ نواز گائے کیوں

ناطق گلاوٹھی




کر مرتب کچھ نئے انداز سے اپنا بیاں
مرنے والے زندگی چاہے تو افسانے میں آ

ناطق گلاوٹھی




کشتی ہے گھاٹ پر تو چلے کیوں نہ دور آج
کل بس چلے چلے نہ چلے چل اٹھا تو لا

ناطق گلاوٹھی




کون اس رنگ سے جامہ سے ہوا تھا باہر
کس سے سیکھا تری تلوار نے عریاں ہونا

ناطق گلاوٹھی




کھا گئی اہل ہوس کی وضع اہل عشق کو
بات کس کی رہ گئی کوئی عدو سچا نہ ہم

ناطق گلاوٹھی




کھائیے یہ زہر کب تک کھائے جاتی ہے یہ زیست
اے اجل کب تک رہیں گے رہن آب و دانہ ہم

ناطق گلاوٹھی