کچھ روز ابھی اور ہے یہ آئنہ خانہ
کچھ روز ابھی اور میں حیرت میں رہوں گا
انعام ندیمؔ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
نیند سے جاگا ہوں تو بیٹھا سوچتا ہوں
خواب میں اس کو پایا تھا یا سایا تھا
انعام ندیمؔ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
پکارتے تھے مجھے آسماں مگر میں نے
قیام کرنے کو یہ خاک داں پسند کیا
انعام ندیمؔ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
وہ دل جس نے ہمیں رسوا کیا تھا
ہم آج اس دل کو رسوا کر چکے ہیں
انعام ندیمؔ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
یہ محبت بھی ایک نیکی ہے
اس کو دریا میں ڈال آتے ہیں
انعام ندیمؔ
زمانہ ہے برے ہمسائے جیسا
سو ہمسائے سے جھگڑا کر چکے ہیں
انعام ندیمؔ
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |