میں مدتوں جیا ہوں کسی دوست کے بغیر
اب تم بھی ساتھ چھوڑنے کو کہہ رہے ہو خیر
فراق گورکھپوری
میں ہوں دل ہے تنہائی ہے
تم بھی ہوتے اچھا ہوتا
my loneliness my heart and me
would be nice
فراق گورکھپوری
میں دیر تک تجھے خود ہی نہ روکتا لیکن
تو جس ادا سے اٹھا ہے اسی کا رونا ہے
فراق گورکھپوری
مائل بیداد وہ کب تھا فراقؔ
تو نے اس کو غور سے دیکھا نہیں
فراق گورکھپوری
لہو وطن کے شہیدوں کا رنگ لایا ہے
اچھل رہا ہے زمانے میں نام آزادی
فراق گورکھپوری
لائی نہ ایسوں ویسوں کو خاطر میں آج تک
اونچی ہے کس قدر تری نیچی نگاہ بھی
فراق گورکھپوری
کیا جانئے موت پہلے کیا تھی
اب میری حیات ہو گئی ہے
فراق گورکھپوری
کچھ قفس کی تیلیوں سے چھن رہا ہے نور سا
کچھ فضا کچھ حسرت پرواز کی باتیں کرو
فراق گورکھپوری
کچھ نہ پوچھو فراقؔ عہد شباب
رات ہے نیند ہے کہانی ہے
فراق گورکھپوری