نگہ نکلی نہ دل کی چور زلف عنبریں نکلی
ادھر لا ہاتھ مٹھی کھول یہ چوری یہیں نکلی
داغؔ دہلوی
نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دو
کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
داغؔ دہلوی
ناامیدی بڑھ گئی ہے اس قدر
آرزو کی آرزو ہونے لگی
داغؔ دہلوی
ناصح نے میرا حال جو مجھ سے بیاں کیا
آنسو ٹپک پڑے مرے بے اختیار آج
داغؔ دہلوی
لیجئے سنئے اب افسانۂ فرقت مجھ سے
آپ نے یاد دلایا تو مجھے یاد آیا
داغؔ دہلوی
لذت عشق الٰہی مٹ جائے
درد ارمان ہوا جاتا ہے
داغؔ دہلوی
لے چلا جان مری روٹھ کے جانا تیرا
ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا تیرا
داغؔ دہلوی
لاکھ دینے کا ایک دینا تھا
دل بے مدعا دیا تو نے
داغؔ دہلوی
لپٹ جاتے ہیں وہ بجلی کے ڈر سے
الٰہی یہ گھٹا دو دن تو برسے
by lightning scared, she clings to me
may two days,Lord, this weather be
داغؔ دہلوی