یہ تاثیر محبت ہے کہ ٹپکا
ہمارا خوں تمہاری گفتگو سے
بیان میرٹھی
ٹیگز:
| محابب |
| 2 لائنیں شیری |
اب آدمی کچھ اور ہماری نظر میں ہے
جب سے سنا ہے یار لباس بشر میں ہے
بیدم شاہ وارثی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اے جنوں کیوں لیے جاتا ہے بیاباں میں مجھے
جب تجھے آتا ہے گھر کو مرے صحرا کرنا
بیدم شاہ وارثی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
اپنا تو یہ مذہب ہے کعبہ ہو کہ بت خانہ
جس جا تمہیں دیکھیں گے ہم سر کو جھکا دیں گے
بیدم شاہ وارثی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
برہمن مجھ کو بنانا نہ مسلماں کرنا
میرے ساقی مجھے مست مے عرفاں کرنا
بیدم شاہ وارثی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
بیدمؔ یہ محبت ہے یا کوئی مصیبت ہے
جب دیکھیے افسردہ جب دیکھیے جب مغموم
بیدم شاہ وارثی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
دینے والے تجھے دینا ہے تو اتنا دے دے
کہ مجھے شکوۂ کوتاہیٔ داماں ہو جائے
بیدم شاہ وارثی
ٹیگز:
| دعا |
| 2 لائنیں شیری |

