EN हिंदी
2 لائنیں شیری شیاری | شیح شیری

2 لائنیں شیری

22761 شیر

ہار جائے گی یقیناً تیرگی
گر مسلسل روشنی زندہ رہی

بلوان سنگھ آذر




ہوا کے دوش پر لگتا ہے اڑنے
جو پتہ ٹوٹ جاتا ہے شجر سے

بلوان سنگھ آذر




ختم ہوتا ہی نہیں میرا سفر
کوئی تھک ہار گیا ہے مجھ میں

بلوان سنگھ آذر




کھلا مکان ہے ہر ایک زندگی آذرؔ
ہوا کے ساتھ دریچوں سے خواب آتے ہیں

بلوان سنگھ آذر




کوئی منزل کبھی نہیں آئی
راستے میں تھا راستے میں ہوں

بلوان سنگھ آذر




مار دیتی ہے زندگی ٹھوکر
ذہن جب الٹے پانو چلتا ہے

بلوان سنگھ آذر




پاؤں سے کانٹا نکل جائے اگر
اپنی رفتار بڑھا لوں میں بھی

بلوان سنگھ آذر