ایک عمر سے تجھے میں بے عذر پی رہا ہوں
تو بھی تو پیاس میری اے جام پی لیا کر
آلوک یادو
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
حد امکان سے آگے میں جانا چاہتا ہوں پر
ابھی ایمان آدھا ہے ابھی لغزش ادھوری ہے
آلوک یادو
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
حسن کی دل کشی پہ ناز نہ کر
آئنے بد نظر بھی ہوتے ہیں
آلوک یادو
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
مرے لیے ہیں مصیبت یہ آئنہ خانے
یہاں ضمیر مرا بے نقاب رہتا ہے
آلوک یادو
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
مجھ کو جنت کے نظارے بھی نہیں جچتے ہیں
شہر جاناں ہی تصور میں بسا ہے صاحب
آلوک یادو
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
نئی نسلوں کے ہاتھوں میں بھی تابندہ رہے گا
میں مل جاؤں گا مٹی میں قلم زندہ رہے گا
آلوک یادو
ٹیگز:
| امیڈ |
| 2 لائنیں شیری |
پیار کا دونوں پہ آخر جرم ثابت ہو گیا
یہ فرشتے آج جنت سے نکالے جائیں گے
آلوک یادو
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |